الرئيسية بلوق الصفحة 7655

درہال تا راجوری سڑک خستہ حال موجودہ مخلوط سرکار کی بدنیتی دیکھائی دیتے ہے؟

0

درہال کی عوام کے ساتھ ناانصافی کیوں کیا یہ ریاست کا حصہ نہیں :مولوی فرید

قیوم نظامی

کوٹرنکہ؍؍ اسمبلی حلقہ درحال بدھل میں جہاں بھی نظر ڈالی جائے تو تمام تر سڑکوں کی حالت جوں کی تو ہے عوام گونا گو مشکلات میں ہے ۔عوامی ڈیولپمنٹ فورم کے بانی مولوی فرید ملک نے درہال تا راجوری 25کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی پر بے رہمی کا اظہار کیا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے درہال سڑک کی خستہ حالت ہے لوگ پریشان ہیں ۔لوگوں کی لاکھوں روپے کی گاڑیاں دو سال میں ختم ہو جاتی ہیں ۔خراب سڑک کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں کا ہوگیا ہے لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اس سڑک پر بڑے بڑے کھڈے کیچڑ سے لوگ پریشان حال ہیں ۔مقامی سابقہ سرپنچ ذاکر حسین ملک نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا یہاں درہال کے لوگوں کے ساتھ حکومت کی طرف ہمیشہ ناانصافی ہوئی ہے۔ منتخب ہوئے سیاسی نمائدوں نے بھی صرف اور صرف جھوٹے وعدے کئے جو کبھی بھی وفا نہیں ہو سکے ۔موسم کی طرح کبھی کبھی یہاں موجودہ حکومت کے وزراء تشریف فرماں ہوتے ہیں جو محفل کی رونق بن کے جھوٹ موٹ بھاشن دے کے کوچ کرتے ہیں ۔مولوی فرید نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ جو کہ درہال کی عوام نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درہال تا راجوری سڑک پر گاڑیوں کا چلنا تو دور کی بات ہے ۔یہاں پیدل انسان اور جانور بھی مشکل سے چلتے ہیں بڑی امید تھی تعمیروترقی کی ریاست کی موجودہ مخلوط سرکار سے لیکن جہاں دیکھو تعمیر وترقی بیمار پڑی ہے ۔ریاست جموں وکشمیر کی سڑک کے تعمیری کاموں میں اگر یہی حالت رہی تو آنے والے چند سالوں میں سڑک نام کی کوء چیز ہی نہیں رہے گی مولوی فرید اور درہال کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوھدری سے گزارش کی ہے کہ مداخلت کر کے اس سڑک کی حالت بہتر کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

اوقاف ایڈمنسٹریٹر پونچھ ریاض آتش کا شیش محل قبرستان کا دورہ

0

فیصل نعمانی
پونچھ// ایڈمنسٹریٹر اوقاف پونچھ ریاض آتش نے اج شیش محل پونچھ قبرستان کے دورے پر رہے جس کے دوران انہوں نے وہاں کا مکمل جائزہ لیا واضح رہے کہ شیش محل پونچھکی عوام کا ایک وفد ایڈمنسٹریٹر ریاض آتش کے پاس آیا تھا جنہوں نے وہاں کی مدلل بات کے دوران یہ گزارشات پیش کیں کہ وہاں کے مقامی قبرستان کی خستہ حالت ہے اور کہا کہ قبروں کی بے حد بے حرمتی ہو رہی ہے قبرستان کے بیچ میں سے راستے نکالے گئے ہیں جو ناقابل برداشت المیہ ہے ۔ اسی سلسلہ میں ریاض آتش نے وفد کو ساتھ لے کر ہمرہ پولیس ٹْکڑی قبرستان کا دورہ کیا انہوں نے پایا کہ وقعہ ہی کچھ چند مفاد پرست لوگوں نے ناجائیز قبضہ کرکے قبرستان کی بے حرمتی کی جارہی ہے جس کو موقع پر ہی اوقاف کی تحویل میں لے کر تاربندی کا حکم جاری کردیا گیا تاکہ مزید استحصال نہ ہو-اسکے بعد ایڈمنسٹریٹر موصوف نے عید الاضحی کی آمد پر ہمرہ عید گاہ کمیٹی و منسپل کمیٹی عید گاہ پونچھ کا بھی دورہ کیا وہاں کے آس پاس گندگی وغیرہ کو صاف کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کا کوڑا وہاں پر دیکھنے کو نہیں ملنا چاہیے پانی اور باقی ضروریات کو بھی مکمل دستیاب کرنے کی یقین دھانی پائی گئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ریاست کے خصوصی درجے کے ساتھ چھیڑ خوانی کی تو انجام براہوگا:شاہ پوری

0

فیصل نعمانی

 

پونچھ//نیشنل کانفرنس کی او بی سی شاخ کے ضلع صدر پونچھ عبدالرشید شاہ پوری نے مرکزی حکومت کے ریاست جموں و کشمیر کے تئیں رویے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کبھی بھی بھارت کا بھلا نہیں کر سکتا جس نے ملک میں،علاقائی، لسانی، قبائلی اور خاندانی لڑائیاں پیدا کر دی ہیں پونچھ میں زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ دفعہ 35A اور 370، جسے ریاست کو خصوصی پوزیشن حاصل ہے کہ یہاں ریاستی باشندگان ہی جائیدادکے مالک بن سکتے ہیں، نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں وغیرہ لیکن اس خصوصی درجہ کو دہلی والی سرکار برداشت نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے انہوں نے اس کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر لیا۔شاہ پوری نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

گائوں کی آواز:رونیگام حکومت کی نظروں سے اوجھل

0

راشن،طبی سہولیات کا فقدان ،بجلی کی ناقص کارکردگی ،خستہ حال سڑکیں وفلاحی اسکیمیں بے سود
اجمل ملک
رام بن؍؍سب ڈویژن رام سو کی تحصیل پوگل پریستان میں راشن کی قلت ، وبجلی کی ناقص کارکردگی سے مقامی آبادی گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہے تاہم انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس علاقہ میں طبی نظام بھی خستہ حال ہے جبکہ سڑکیں وگلی کوچوں کی حالت بھی زار ہے۔رونیگام ، تاجہنیال ، دردن باٹ سے آئے عوامی وفود نے لازوال کو بتایا کہ سرکار نے سال2011کی مردم شماری کے تحت راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ نے اس پر کو ئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے اور سینکڑوں کنبہ جات راشن سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں سے علاقہ میں کھانڈ بھی غائب ہے جس کے نتیجہ میں صارفین کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا جبکہ اس وقت عیدالاضحی کی تیاریاں عروج پر ہے لیکن محکمہ امور صارفین کی طرف سے عوام میں راشن ، کھانڈ تقسیم نہیں کیا گیا اگر کچھ چند ایک افراد میں دیا گیا ہے وہ بھی بلیک ریٹ ۔وفدشامل لوگوںنے بتایا کہ درجنوں دیہات بجلی کی روشنی سے بھی محروم ہیں اور ترقی کے اس دور میں بھی عوام کو گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان ہے جبکہ اسکولی بچوں کی تعلیم بھی بجلی کے معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے۔مقامی آبادی کے مطابق علاقہ میں بجلی کا کوئی شیڈول مرتب نہیں ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں ولکڑی کے بوسیدہ کھمبے نصب ہیں وہیں کئی علاقوں کے ٹرانسفارمر عرصہ دراز سے ناکارہ ہوئے ہے اور یہ دیہات گھپ اندھیرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل پوگل پریستانمیں صحت نظام بھی تباہی کے دہانے پر ہے کہیں ادویات نہیں تو کہیں ڈاکٹر نایاب ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو معمولی علاج معالجہ کے لئے اکھڑہال یا بانہال ،اور رام بن کا رخ کرنا پڑتا ہے۔وفد میں شامل لوگوں نے کہا کہ رونیگام جوکہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی سڑک جیسی سہولیات سے محروم ہے اور لوگوں کو تقریباً10سے 15کلو میٹر پیدل سفرکرنا پڑتا ہے اور مریضوں کو آج بھی چارپائی پر اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے جبکہ مرکزی ، و ریاستی حکومتوں یہ دعویٰ کر تی تھکتی نہیں کہ ہم نے ہر گائوں کو لنک سڑک کے جوڑا ہے لیکن علاقہ رونیگام اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت میں رونیگام جیسے نہ کتنے دیہات ایسے ہیں جو کہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ہیوگن گگونی سڑک جوکہ خستہ بنی ہوئی ہے اس سڑک کا کام سرینگر کے ٹھیکیدار کو سونپا گیا تھا لیکن کچھ کلو میٹر اس نے سڑک پر کام کیا اس کے بعد بلیں نکال کر کہیں غائب ہو گیا ہے اوراس سڑک پر چلنے والی سومو لوگوں سے من مرضی کا کرایہ وصول کر تے ہیں اور ایک سومیں 7مسافر بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ یہ سومو والy10سے 15مسافر بٹھاتے ہیں اورمحکمہ ٹریفک و تحصیل انتظامیہ تماشائی بنے بیٹے ہیں۔ جبکہ مسافر کرایا میں بھی ڈرائیوروں نے غیر قانونی اضافہ کیا ہے جس سے غریب عوام کا سفر کرنا انتہائی مشکل بن گیا ہے۔مقامی لوگوں نے حکومت ومقامی ممبر اسمبلی سے اپیل کی کہرونیگام میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کرنے وطبی مراکز وتعلیمی اداروں میں عملہ وبنیادی ڈھانچہ کو یقینی بنانے وفلاحی اسکیموں کی عمل آوری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

گگوانی سے لڑو پی ڈبلیو ڈی روڈ

0

فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور عوام کے لئے وبال جان

اجمل ملک

رام بن //پی ڈبلیو ڈی کے زیر نگرانی میں گگوانی سے لڑوں تقریباً4کلومیٹر روڈ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور عوام کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ بن گیا ہے جس کو حل کر نے کے لئے کوئی طریقہ کار کسی کے پاس نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گگوانی سے لڑو تقریباً تین سے چار کلو میٹر سڑک جوکہ گزشتہ دو ماہ پہلے ٹھیکیدار بیر سنگھ نے کام شروع کیا تھا جیسے ٹھیکیدار نے اس سڑک پر کام شروع کیا تو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جس زمین پر اس سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے اس پر اپنا حق جتنا شروع کر دیااور وقتاً فوقتاً محکمہ جنگلات کے اہلکار ٹھیکیدار کو اس کام بند کر نے کے لئے دبا ئو ڈال رہے تھے لیکن ٹھیکیدار بیر سنگھ نے محکمہ کے جنگلات کے حکم ماننے سے انکار کر دیا تب جا کر ڈی ایف او رام بن ضہیب کو ہمراہ محکمہ جنگلات کے اہلکار لیکر کام بند کرانے کے لئے گگوانی گئے ۔عوام کے مطابق جب ڈی ایف او ہمراہ اہلکار گگوانی پہنچے تو اس نے بلڈوذر ، اور جی سی بی کو اپنی تحویل میں لینے کے بجائے ٹھیکیدار اور عوام کے اوپر حملہ کر دیا اس حملے میںمحکمہ جنگلات کے اہلکار اور عوام کے بھی کچھ افراد زخمی ہوگئے ۔جس کے بعد محکمہ جنگلات نے لڑوں کے کچھ افراد پر ایف آر درج کر لی ۔عوام نے نمائندے کو بتا یا جب محکمہ جنگلات نے عوام کے اور جھوٹا کیس بنا یا تو اس کے بعد عوام نے بھی محکمہ جنگلات کے خلاف کیس درج کروایا ۔ اس سلسلے میں جب نمائندے نے ڈی ایف اوسے بات کی تو انہوں نے کہاکہ جس جگہ پر سڑک تعمیر ہورہی ہے وہ محکمہ جنگلات ہے اور اس کے کاغذات 1970میں بنائے گئے ہیں جو کہ ہمارے پاس اس کی نقل موجود ہے ۔ ڈی ایف او نے کہاکہ اس نقل کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور ریونیو والے اس زمین کو سٹیٹ لینڈ مانتے ہیں اور اس پر اپنا حق جتتا تے ہیں ۔ جبکہ عوام نے نمائندے کو بتا یا کچھ حد تک تو یہ زمین سٹیٹ لینڈ ہوسکتی ہے لیکن محکمہ جنگلات کی زمینی کسی بھی صورت میں نہیںہے ۔ لیکن ڈی ایف او رام بن نے نمائندے سے بات کر تے ہو ئے کہاکہ اس وقت نہ ہی ریونیو والے ہمارے بات مانتے ہیں اور نہ ہی ایڈمنسٹریشن کوئی بات سنتا ہے اس صورت میں محکمہ جنگلات ہائی کورٹ میں جائے گا اورزمین کے متعلق جتنے بھی کاغذات ہمارے پاس ہے وہ ہائی کورٹ میںپیش کرے گا ۔اس سلسلے میںجب نمائندے نے نائب تحصیلدار رامسو سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ ہم گگوانی بھی گئے تھے اور جس زمین میں یہ سڑک تعمیر ہو رہی ہے وہ کچھ حد تک محکمہ جنگلات کی بھی ہو سکتی ہے مگر زیادہ زمین جوبھی زیر تعمیر سڑک میں آتی ہے وہ سٹیٹ لینڈ میںآتی ہے ۔لیکن عوام ان تمام باتوں کو ماننے سے انکار کر تی ہے عوام کا کہناہے کہ یہ زمین ہماری ملکیت ہے اور کچھ حصہ ہوسکتا ہے کہ سٹیٹ لینڈ ہے لیکن محکمہ جنگلات یہاں پر نہ کبھی تھا نہ ہے اور نہ مستقبل میں ہو گا۔ عوام نے مزید کہاکہ اگر محکمہ جنگلات ہمارے ساتھ زور زبر دستی کرے گا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے جس کا ذمہ دار صرف اور صرف محکمہ جنگلات ہی ہوگا ۔ اس لئے یہ سڑک عوام ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ریونیو کے لئے وبال جان بن چکی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

درہال بدھل میں محکمہ دیہی ترقی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں!

0

کئی برس گذرجاتے ہیں منریگاکی اُجرت نہیں ملتی،حق خان گھوٹالوں کی تحقیقات کرائیں:بشارت راتھر

قیوم نظامی

بدھل؍؍کانگریس یوتھ جرنل سیکریٹری بشارت راتھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مالی معاونت والی سکیم منریگا کے تحتواجبات کی فوری ادایگی عمل میں لائی جائے ۔ بدھل ڈھنڈوت گھبر دورے کے دوران متعلق جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ بدھل کے متعدد گائوں میں لوگوں کی شکایت ہے انہیں منریگا کے تحت کئے گئے کاموں کی اجرت نہ ملی ہے ۔پچھلے دو سالوں سے منریگا کی اجرتیں نہ دی گی ہیں جبکہ سرکار کی طرف با قاعدہ طور پر فنڈنگ ہو رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ کے ملازمین و افسران منریگا کے فنڈس میں کروڑوں کا گھپلا کر رہے ہیں ۔انہوں نے پنچایتوں میں ہو رہے کاموں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ منریگا صرف گرام روز گار سیوک اور پی ڈی پی ورکر کے گھر کے لیے ہیں اور کیا محکمہ دہی ترقی کے ملازمین بھی پی ڈی پی کے ہیں ۔انہوں نے پنچایتی راج و دیہی ترقی کے وزیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ درہال بدھل کے اندر محکمہ دیہی ترقی کے انوکھے رسم و رواج پر ذاتی دلچسپی لے کر درحال بدھل کے اندر منریگا کے تحت ہوئے گھو ٹالے و دھاندلیوں کی جانچ کروائیں دورے دوران ان کے ہمراہ سجاد ڈار، محمد اسحاق، شہزاد احمد وغیرہ شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

حاجی محمد حسین میلوکی وفات

0

جنتادل یونائیٹڈکے ریاستی نائب صدرمحمد اعظم میلوکااِظہارِ غم
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سموٹ کی ایک معروف شخصیت حاجی محمد حسین میلوکے انتقال پراِظہارِ رنج والم کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن وریاستی نائب صدرجنتادل یونائیٹڈمحمد اعظم میلونے کہاکہ آج سموٹ کے عوام نے ایک عظیم ہستی کھودی ہے اوران کی وفات سے سماج میں جوخلاپیداہوئی ہے اِسے پرکرناناممکن ہے۔محمداعظم میلونے یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک تھے اور ہرکسی کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے اوراللہ رب العزت نے انہیں حج کی سعادت بخشی اور وہ عازمینِ حج وعمرہ کی خدمات میں مصروف رہے۔اُنہوں نے کہاکہ ایک غیرمتنازعہ شخصیت کے مالک مرحوم حاجی محمد حسین کی وفات ان کیلئے ذاتی نقصان ہے اور وہ ان کی وفات کی اطلاع ملنے پرانتہائی رنجیدہ ہوئے۔محمد اعظم میلونے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلندکرے اورمرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔اُنہوں نے غمزدگان کیساتھ بھی گہری ہمدری کااِظہارکیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

پانی سپلائی بند،نونا بانڈی میں عوام کا احتجاج ،گھنٹوں رہی آمد و رفت معطل

0

مسئلہ حل نہ ہوا تو ضلع صدر مقام پر احتجاج کرنے گریز نہ کیا جائے گا:عوام

لازوال ڈیسک

پونچھ//پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور سپلائی معطل رہنے کی وجہ سے پچھلے دو ماہ سے تقریباً دو ہزار صارفین محروم ہیں اسی ضمن میں آج یہاں عوام نے ایک زور دار احتجاج کیا جس میں کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کو بھی بند رکھا گیا یہاں عوام کا کہنا ہے کہ نونا بانڈی کے چار محلوں میں پانی کے ٹینک ہیں جن میں پانی لفٹ سے آتا ہے اور لفٹ کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پانی سپلائی لگاتار متاثر ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اس پریشانی کا فوری ازالہ کیا جائے نہیں تو ہمہ گیر احتجاج کیلئے ضلع صدر مقام پر احتجاج کرنے سے گریز نہ کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

راجوری حادثہ پر ممبر اسمبلی مینڈھر کا اظہار بر اہمی

0

ناظم علی خان
مینڈھر//ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے گذشتہ دنوں راجوری میں پیش آئے ہوئے کار حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں نہائت ہی صدمہ ہے کہ ایک ہی کنبہ کے آٹھ افراد اچانک مارے گئے انھوں نے کہا کہ ڈی سی راجوری کا پی اے محمود احمد مغل کی موت پر ہمیں نہائت ہی دکھ ہوا ہے کیونکہ محمود احمد ایک ایماندار گورنمنٹ ملازم تھے اور ہماری ریاست میں بھی ایم ایماندار آدمی کھو دیا ہے بلکہ محمود احمد اپنے سات افراد کے ساتھ اس دنیا فانی کو کوچ کر گئے جس کا ہمیں نہائت ہی افسوس ہے انھوں نے کہا اس دکھ کی گھڑی میں ہم بھی ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انھوں نے ان کے کنبہ کو صبر و تحمل برتنے کی تلقین کی انھوں نے غم زدہ کنے کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

مکان جل کر راکھ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

0

ناظم علی خان

مینڈھر ؍؍مینڈھر کے علا قہ کلر مو ڑی میں آگ زنی کی واردات میں ایک مکان جل کر رکھ کا ڈھیر بن گیا جس میں لا کھو ں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ پو لیس زرائع کے مطابق مکان میں اگ لگنے کی وجہ رسوائی گیس بتا یا جاتاہے ،۔ اطلا عات کے مطابق لکر مو ڑہ گاو ں میں محمد حسین ولد عبدلکریم سکنہ کلر مو ڑہ کے مکان کو اچانک رسوائی گیس لیک ہو نے کی وجہ سے آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان میں پھیل گئی ۔ البتہ کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آگ کی واردات کو دیکھتے ہو ئے بھا ری تعداد میں علا قہ کے لو گ جمع ہو ئے اور آگ بجھا نے میں لگ گئے ، لیکن آگ کو دیکھتے ہوئے متعلقہ سرپنچ نے فو ری طور پر سرنکو ٹ سے فا ئر سر وس کی گا ڑی کو منگوا لی جس کی وجہ سے آدھا مکان جلنے سے بچ گیا ہے البتہ مکان میں لا کھو ں روپے کا نقصان ہو گیا ہے جس کو کو ئی بھی نہیں بچا سکا ہے ۔ آگ کی واردات کو دیکھتے ہوئے گو رسائی پو لیس بھی مو قعہ پر پہنچ گئی جس نے حالات کا جا ئزہ لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دیا ہے۔۔

FacebookTwitterWhatsAppShare
Exit mobile version