گائوں کی آواز:رونیگام حکومت کی نظروں سے اوجھل

0
0

راشن،طبی سہولیات کا فقدان ،بجلی کی ناقص کارکردگی ،خستہ حال سڑکیں وفلاحی اسکیمیں بے سود
اجمل ملک
رام بن؍؍سب ڈویژن رام سو کی تحصیل پوگل پریستان میں راشن کی قلت ، وبجلی کی ناقص کارکردگی سے مقامی آبادی گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہے تاہم انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس علاقہ میں طبی نظام بھی خستہ حال ہے جبکہ سڑکیں وگلی کوچوں کی حالت بھی زار ہے۔رونیگام ، تاجہنیال ، دردن باٹ سے آئے عوامی وفود نے لازوال کو بتایا کہ سرکار نے سال2011کی مردم شماری کے تحت راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ نے اس پر کو ئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے اور سینکڑوں کنبہ جات راشن سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں سے علاقہ میں کھانڈ بھی غائب ہے جس کے نتیجہ میں صارفین کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا جبکہ اس وقت عیدالاضحی کی تیاریاں عروج پر ہے لیکن محکمہ امور صارفین کی طرف سے عوام میں راشن ، کھانڈ تقسیم نہیں کیا گیا اگر کچھ چند ایک افراد میں دیا گیا ہے وہ بھی بلیک ریٹ ۔وفدشامل لوگوںنے بتایا کہ درجنوں دیہات بجلی کی روشنی سے بھی محروم ہیں اور ترقی کے اس دور میں بھی عوام کو گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان ہے جبکہ اسکولی بچوں کی تعلیم بھی بجلی کے معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے۔مقامی آبادی کے مطابق علاقہ میں بجلی کا کوئی شیڈول مرتب نہیں ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں ولکڑی کے بوسیدہ کھمبے نصب ہیں وہیں کئی علاقوں کے ٹرانسفارمر عرصہ دراز سے ناکارہ ہوئے ہے اور یہ دیہات گھپ اندھیرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل پوگل پریستانمیں صحت نظام بھی تباہی کے دہانے پر ہے کہیں ادویات نہیں تو کہیں ڈاکٹر نایاب ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو معمولی علاج معالجہ کے لئے اکھڑہال یا بانہال ،اور رام بن کا رخ کرنا پڑتا ہے۔وفد میں شامل لوگوں نے کہا کہ رونیگام جوکہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی سڑک جیسی سہولیات سے محروم ہے اور لوگوں کو تقریباً10سے 15کلو میٹر پیدل سفرکرنا پڑتا ہے اور مریضوں کو آج بھی چارپائی پر اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے جبکہ مرکزی ، و ریاستی حکومتوں یہ دعویٰ کر تی تھکتی نہیں کہ ہم نے ہر گائوں کو لنک سڑک کے جوڑا ہے لیکن علاقہ رونیگام اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت میں رونیگام جیسے نہ کتنے دیہات ایسے ہیں جو کہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ہیوگن گگونی سڑک جوکہ خستہ بنی ہوئی ہے اس سڑک کا کام سرینگر کے ٹھیکیدار کو سونپا گیا تھا لیکن کچھ کلو میٹر اس نے سڑک پر کام کیا اس کے بعد بلیں نکال کر کہیں غائب ہو گیا ہے اوراس سڑک پر چلنے والی سومو لوگوں سے من مرضی کا کرایہ وصول کر تے ہیں اور ایک سومیں 7مسافر بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ یہ سومو والy10سے 15مسافر بٹھاتے ہیں اورمحکمہ ٹریفک و تحصیل انتظامیہ تماشائی بنے بیٹے ہیں۔ جبکہ مسافر کرایا میں بھی ڈرائیوروں نے غیر قانونی اضافہ کیا ہے جس سے غریب عوام کا سفر کرنا انتہائی مشکل بن گیا ہے۔مقامی لوگوں نے حکومت ومقامی ممبر اسمبلی سے اپیل کی کہرونیگام میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کرنے وطبی مراکز وتعلیمی اداروں میں عملہ وبنیادی ڈھانچہ کو یقینی بنانے وفلاحی اسکیموں کی عمل آوری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا