جنتادل یونائیٹڈکے ریاستی نائب صدرمحمد اعظم میلوکااِظہارِ غم
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سموٹ کی ایک معروف شخصیت حاجی محمد حسین میلوکے انتقال پراِظہارِ رنج والم کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن وریاستی نائب صدرجنتادل یونائیٹڈمحمد اعظم میلونے کہاکہ آج سموٹ کے عوام نے ایک عظیم ہستی کھودی ہے اوران کی وفات سے سماج میں جوخلاپیداہوئی ہے اِسے پرکرناناممکن ہے۔محمداعظم میلونے یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک تھے اور ہرکسی کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے اوراللہ رب العزت نے انہیں حج کی سعادت بخشی اور وہ عازمینِ حج وعمرہ کی خدمات میں مصروف رہے۔اُنہوں نے کہاکہ ایک غیرمتنازعہ شخصیت کے مالک مرحوم حاجی محمد حسین کی وفات ان کیلئے ذاتی نقصان ہے اور وہ ان کی وفات کی اطلاع ملنے پرانتہائی رنجیدہ ہوئے۔محمد اعظم میلونے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلندکرے اورمرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔اُنہوں نے غمزدگان کیساتھ بھی گہری ہمدری کااِظہارکیاہے۔