کالج پرنسپل پروفیسر سیما میر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج پرمنڈل نے اسپورٹس کمیٹی اور این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے انٹرمورل کبڈی میچ کا انعقاد کیا ۔واضح رہے طلبہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے انٹرامورل کبڈی میچ کا انعقاد کیا۔ یاد رہے کالج ایک پنچایت گھر میں واقع ہے جس میں بیرونی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بالکل بھی جگہ نہیں ہے، لیکن کالج کے حکام نے بہت کوششوں کے بعد کالج کے بالکل سامنے کھیلوں کا میدان تیار کیا تاکہ ہر قسم کی بیرونی کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا سکے۔وہیں جی ڈی سی پرمنڈل کے طلباء کھیلوں میں خاص طور پر کبڈی، والی بال، ریسلنگ، ووشو، کھو کھو وغیرہ میں کافی ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں شاندار کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت تھی۔اسی اثناء میں کالج کی جانب سے انٹر مورل کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جہاں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر سیما میر اور اسپورٹس کنوینر (پروفیسر محمد رفیع) اور دیگر عملہ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔وہیں ادارہ کی سربراہ پروفیسر سیما میر نے کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہا۔