مادھوری دیکشت نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کیا رومانوی رقص

0
0

ممبئی، // بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دیکشت نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی سپر ہٹ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون ‘ کا نغمہ ’پہلا پہلا پیار ہے‘ پر رقص کیا ہے۔

مادھوری دیکشت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی خوبصورت ڈانسر بھی ہیں۔
مادھوری دیکشت نے اپنے انسٹاگرام پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں دونوں فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کا نغمہ ’ پہلا پہلا پیار ہے‘ پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ رقص بہت رومانوی ہے۔
دونوں کا یہ رومانوی رقص مداحوں کو بے حد پسند آرہا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادھوری دیکشت نے کیپشن میں لکھا ’’سدھارتھ کے ساتھ ڈانس کرنا جاری ہے۔
یہ بہت ہی مزیدار تھا. اس میں اتنا اچھا پارٹنر بننے کے لیے تمہارا شکریہ‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا