پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ نے ضمات عرضی کی مسترد

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع عدالت پونچھ میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ نے ایک ضمانت عرضی بمقدمہ علت زیر نمبری 115/2021زیر دفعہ306آئی پی سی تھانہ پولیس گورسائی ضلع پونچھ مسترد کر دی ۔واضح رہے ملزم کی جانب سے وکیل محترمہ دھیرج کور نے عدالت میں ضمانت عرضی دائرکی جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر جناب مقبول حسین پیش ہوئے ۔اس موقع پر زیر بحث مقدمہ میں پبلک پراسیکیوٹر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پونچھ مقبول حسین نے عذرات پیش کئے جہاں طویل بحث کے بعد قانون اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ جناب اشوک کمار نے ضمانت عرضی مستر د کر دی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا