"تیاریاں مکمل”اسرائیل جلد ہی ایران پر بڑا حملہ کرے گا

0
24

لازوال ویب ڈیسک

تل بیب، //اسرائیلی حکومت یکم اکتوبر کے میزائل حملے کے جواب میں ایران کے خلاف بڑے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔
اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن کان نے ایک نامعلوم اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تل ابیب حکومت ایران کے خلاف ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

http://www.uniurdu.com/newspage
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیاریوں میں ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر دفاعی نظام کی مضبوطی بھی شامل ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی کابینہ کے آج شام ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور وزیر دفاع یاو گیلنٹ کو اس حملے کے وقت اور طریقے کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے بعد تل ابیب حکومت نے اس کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا