دلہن کا سسرال میں قدم رکھتے ہی اچانک انتقال

0
60

لازوال ویب ڈیسک

قاہرہ، // شادی کسی بھی انسان کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں لیکن ایک دلہن رخصت ہو کر سسرال

پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

https://www.gdnonline.com/Details/1335408/Egyptian-woman-dies-on-her-wedding-night
یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جہاں دلہن شادی کے بعد رخصت ہوکر جیسے ہی سسرال پہنچی تو اچانک انتقال کرگئی۔
العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں شادی کے بعد دلہن کے اس کے رشتے داروں نے نیک خواہشات اور خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ دلہا کے ہمراہ رخصت کیا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ دلہن کو اپنے گھر سے نہیں بلکہ دنیا سے رخصٹ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دلہن رخصت ہوکر جیسے ہی اپنے سسرال پہنچی اور شوہر کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی تو اس کے سینے میں اچانک شدید درد اٹھا اور وہ بغیر کچھ بولے زمین پر گرگئی
دلہن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی اور یہ دورہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا