لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، // کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بروز بدھ 23 اکتوبر کو کیرالہ میں وایناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی
https://en.wikipedia.org/wiki/Priyanka_Gandhi
کانگریس کے ذرائع کے مطابق محترمہ واڈرا کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر اہم لیڈر موجود رہیں گے محترمہ واڈرا وایناڈ پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کی امیدوار ہیں۔ کانگریس کی لیڈر بدھ کو کلپیٹہ میں الیکٹورل افسر کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وہ صبح 11 بجے کلپیٹہ نیو بس اسٹینڈ سے مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ روڈ شو کریں گی اور دوپہر 12 بجے اپنے حامیوں کے ساتھ ضلع کلکٹر کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔