جے کے ایم ایس نے ’ٹائنی ٹورلز اینڈ ڈنڈیا سورلز‘ نوراتری کا جشن منایا

0
12

تقریب کا مقصد محبت کے بندھنوں کو مضبوط کرنا اور ہماری روایات کا احترام کرناتھا

لازوال ڈیسک
جموںانٹرنیشنل مونٹیسوری پری اسکول، جے کے ایم ایس کے ابتدائی ونگ نے ماں بیٹی کی جوڑی کے لیے’ٹائنی ٹورلز اور ڈنڈیا سورلز‘ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک دلکش نوراتری جشن کا انعقاد کیا۔ اس تہوار کی تقریب کا مقصد محبت کے بندھنوں کو مضبوط کرنا اور ہماری روایات کا احترام کرنا ہے۔

 

https://www.jkmsclbusiness.com/

وہیں تقریب کا آغاز نودیوی پوجا سے ہوا، جو دیوی درگا کی نو شکلوں کی تعظیم کی ایک پروقار تقریب تھی، جس کے ساتھ روح پرور بھکت گیت گائے گئے تھے۔تاہم خوبصورتی سے سجا ہوا مقام، اور متحرک گربا موسیقی نے ایک خاص ماحول پیدا کیا۔ طلباءاور ان کی پیاری مائیں روایتی لباس میں ملبوس اور ڈنڈیا کی لاٹھیوں سے لیس ہو کر خوشی سے رقص کرتے ہوئے ان کے حوصلے کو تازہ کر رہے تھے۔دریں اثناءگربا میوزک اور شاندار سجاوٹ نے تقریب کو ناقابل فراموش بنا دیا۔ تقریب کی خاص بات پرجوش ڈنڈیا دھمال سیشن تھا، جہاں ماو ¿ں، بیٹیوں اور اساتذہ نے رنگا رنگ رقص میں شرکت کی۔ اس موقع پراپورو گپتا، ڈین آف اکیڈمکس، اور اوجسوی، محترمہ سونیا کپور، کوآرڈینیٹر ایلیمنٹری ونگبطورمہمان نے اس تقریب میں شرکت کی اور ایک شاندار شو پیش کرنے کے لیے طلباءاور اساتذہ کی مشترکہ کوشش کی تعریف کی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا