لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کی 35ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

0
0

یونیورسٹی کی مجموعی ترقی اور انتظامی کام کاج کے لئے ایجنڈ ے کے مختلف نکات کی اصولی منظوری دی

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج راج بھون میںسکاسٹ کشمیر کی 35 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش دی ویدیا، ،سابق سی اِی او این آر اے اے ڈاکٹر اشوک دلوائی، ڈی ڈی جی آئی سی اے آرپروفیسر آر سی اگروال، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر نذیر اے گنائی، وائس چانسلر سکاسٹ جموںڈاکٹر بی این ترپاٹھی،سیکرٹری منصوبہ بندی ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، رجسٹر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر ٹی ایچ مسعودی اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اوربذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

https://skuastkashmir.ac.in/
یونیورسٹی کونسل نے اہم پالیسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی اور انتظامی کام کاج کے لئے ایجنڈ ے کے مختلف نکات کی اصولی منظوری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں کو معیاری بیج کی تقسیم کے لئے یونیورسٹی کا اپنا سیڈ سینٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ رَسائی پروگراموں کو مضبوط بنائے تاکہ نئی اختراعات اورٹیکنالوجی کسانوں تک پہنچ سکیں۔ وائس چانسلر سکاسٹ کشمیرڈاکٹر نذیر اے گنائی نے کونسل کے سامنے منظوری اور توثیق کے لئے مختلف ایجنڈا آئٹمز پیش کئے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا