’بی جے پی جیت جائے گی‘

0
54

واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی: رویندر رینہ

یواین آئی

جموں؍؍بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ووٹوں کی گنتی سے ایک روز قبل امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہی ہوگی۔انہوں نے کہا: ’’مجھے یقین ہے کہ بی جے پی کشمیر میں بھی اپنا کھاتہ کھولے گی‘‘۔موصوف صدر نے پیر کے روز میڈیا کو بتایا:’ ’بی جے پی نے اپنے کائونٹنگ ایجنٹوں اور امید واروں کے ساتھ بات کی ہے، جب آٹھ اکتوبر کو ووٹ گنے جائیں گے تو مجھے امید ہے کہ بی جے پی جیت جائے گی‘‘۔

https://x.com/RavinderRaina
ان کا کہنا ہے: ’’بی جے پی جموں وکشمیر میں بھاری اکثریت والی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی اور آزاد امید واروں اور ہم خیال پارٹیوں کے سپورٹ سے حکومت بنائے گی‘‘۔انہوں نے کہا: ’’مجھے امید ہے کہ بی جے پی اب کی بار کشمیر میں بھی اپنا کھاتہ کھولے گی‘‘۔مسٹر رینہ نے کہا کہ بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول حتمی نتیجہ نہیں ہوتے ہیں آٹھ اکتوبر کو ہی حتمی نتائج آئیں گے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا