حمایت کافیصلہ نتائج کے بعد:التجا مفتی

0
45

کہاابھی تک پی ڈی پی نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے

یواین آئی

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدرکی صاحبزادی التجا مفتی نے واضح کیا ہے کہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ہی ہم خیال سیاسی جماعت کو حمایت دینے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔التجا مفتی نے ایکس پر لکھا :’انتخابی نتائج سامنے کے بعد پی ڈی پی لیڈر شپ ہم خیال سیاسی جماعت کو حمایت دینے کے حوالے سے فیصلہ لے گی۔ ‘

https://x.com/IltijaMufti_
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ڈی پی نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ این سی کانگریس اتحاد کو اگر سیٹیں کم ملتی ہیں تو اس صورت میں پی ڈی پی ان کی حمایت کرئے گی۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8اکتوبرکو ہوگا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا