مینڈھر میں عید میلاد النبی کے موقع پر دعوت اسلامی کا عظیم الشان جلوس برآمد، علماء نے حضور ﷺ کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی

0
53

مرکزی جامع مسجد کا بھی جلوس بھی برآمد

داودخان

http://www.uniurdu.com/
مینڈھر//عید میلاد النبی کے موقع پر دعوت اسلامی کی جانب سے مرکزی جلوس نکالا گیا جو چھوٹے شاہ سے شروع ہو کر مینڈھر کی جانب روانہ ہوا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ ساتھ ہی مرکزی جامع مسجد سے بھی ایک شاندار جلوس برآمد ہوا جس نے میلاد النبی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ علماء کرام نے اس موقع پر حضور اکرم ﷺ کی زندگی اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی زندگی محبت، رحم دلی، انصاف اور انسانیت کی خدمت سے بھرپور ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔حضور اکرم ﷺ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی فلاح اور بھلائی کے لیے وقف کر دی۔ آپ ﷺ نے امن، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام دیا اور عملی طور پر دنیا کو دکھایا کہ کیسے ایک اچھا انسان اور مسلمان بننا ہے۔ علماء حضرات نے اس بات پر زور دیا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا اور ان پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ جلوس کے دوران نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل بھی منعقد کی گئیں، جن میں شرکاء نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر علماء نے کہا کہ میلاد النبی کا یہ جشن ہمیں حضور ﷺ کی سیرت کو اپنے زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرنے کا عہد یاد دلاتا ہے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا