کہا این سی ، بھاجپا کا خفیہ اتحاد’ ووٹ بینک کی تقسیم کے پرانے حربوں کو بحال کرتا ہے
لازوال ڈیسک
وجے پور//اپنی پارٹی کے وجئے پور اسمبلی حلقہ کے امیدوار، اور سابق وزیر، منجیت سنگھ نے آج یہاں نیشنل کانفرنس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مبینہ طور پر ‘خفیہ ڈیل’ کرنے کا الزام لگایا تاکہ بی جے پی کی جیت یقینی بنایا جا سکے۔ وہیںسابق وزیر نے جو وجئے پور حلقہ سے مقابلہ کرنے والے امیدوار ہیںوہ وجئے پور حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پارٹی کو ملنے والے زبردست ردعمل اور مساوی ترقی اور وسائل کے تحفظ کے اس کے ایجنڈے سے مایوس ہے۔انہوں نے کہا عام عوام کے حق میں ہمارے موقف نے بی جے پی کو مایوس کیا ہے اور اسی وجہ سے، دونوں پارٹیوں نے ایک ‘خفیہ اتحاد’ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بی جے پی امیدوار قانون ساز انتخابات میں جیت جائے ۔
http://www.jkapniparty.com/
انہوں نے تقسیم کرنے والے ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا دونوں پارٹیوں کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے اور ان کے جذبات کا فائدہ اٹھا کر انہیں ووٹوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وجئے پور کے لوگ دس سال کے مصائب اور تقسیم کرو اور حکومت کرو کے ایجنڈے کو نہیں بھولے ہیں جسے جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں میں دونوں جماعتوں نے کئی دہائیوں تک نافذ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے وجئے پور میں اپنی گراؤنڈ حاصل کر لی ہے، اور لوگوں نے بھی پارٹی کے ایجنڈے اور عوام کی فلاح و بہبود کی پالیسی کو ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اپنا تعاون دیا ہے۔