وقار رسول وانی کو پانچ ماہ کی سزا

0
158

یہ 2012کا یوپی کا معاملہ ہے ،کوئی بڑا جرم نہیں،کوشش ہے کیس جموں و کشمیر میں منتقل ہو جائے:وقار رسول وانی

لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر کانگریس کے سابق ریاستی سربراہ وقار رسول وانی کو عدالت نے پانچ کی سزا سنائی ہے۔اس سلسلے میں وقار رسول وانی نے ذرائع ابلاغ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ جب میں یوتھ کانگریس کا آل انڈیا جنرل سیکریٹری اور ایم ایل اے بھی تھا تب یوپی میں ایک ریلی ہوئی جس کا کچھ حصہ ایک اسکول میں بھی تھا جس پر اس وقت الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔انہوں نے کہاکہ یہ سال 2012ئ کی بات ہے اور 2024ئ تک ہمیں کوئی سمن نہیں آیا اور 2024میں سمن آیا۔

https://inc.in/

انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں کل تیرہ لوگوں کے خلاف 188کا کیس تھا جہاں تیرہ میں نو لوگوں کو جرمانہ ہوا اور انہیں چھوڑ دیا گیاجن میں ریلی کرنے والے جتیندر یادو بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کیس سیشن کورٹ میں منتقل ہوگیا۔وہیں جموں وکشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں اکثر انتباہ دیا جاتا ہے اور جرمانہ بھی کم ہی ہوتا ہے۔وانی نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ یہ معاملہ جموں وکشمیر میں منتقل ہو جائے اور یہ کیس جلد ختم ہو جائے کیونکہ یہ کوئی بڑا جرم نہیں ہے ۔موصوف نے کہاکہ عدالت میں جو بھی اس معاملہ میں گواہ پیش ہوئے انہوں نے مجھے پہچانا بھی نہیں اور نام بھی نہیں لیا،لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے۔

https://lazawal.com/?cat=13

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا