کانگریس کے سابق سربراہ وقار رسول وانی کو پانچ ماہ کی سزا

0
583
انوپ شہر
 سری نگر// جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر اور بانہال حلقہ سے موجودہ امیدوار وقار رسول وانی کو پانچ دیگر افراد کے ساتھ قصوروار پایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عدالت نے انہیں پانچ ماہ قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یاد رہے اس وقت کے اسمبلی انتخابات کے دوران، گلاوتھی کے مٹھے پور گاؤں کے جونیئر ہائی اسکول میں بغیر اجازت ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر اور سابق ایم ایل اے وقار رسول وانی نے لوگوں سے خطاب کیا۔
 تاہم اس وقت کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سیارام ورشنی نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت اسپیشل ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ہورہی تھی۔
 عدالت نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کو درست پایا اور جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر وقار رسول وانی، بھارت بھوشن شرما، سچن، اکرام الدین اور ناظم کو پانچ ماہ قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے وقار رسول بانہال اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا