ٹرک نے دو پہیہ پر سوار تین لڑکیوں کو ٹکر ماری، دو ہلاک، ایک زخمی

0
204

نرسنگھ پور، // مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے تھیمی تھانہ علاقے میں ایک ٹرک نے دو پہیہ گاڑی پر سوار تین لڑکیوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو لڑکیوں کی موت اور ایک زخمی ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے بیلکھیڈی اور سرواری کے درمیان نہر کے قریب کل شام تین لڑکیاں اسکوٹی پر برہٹا کے نزدیک ٹونگھاٹ پکنک اسپاٹ کی طرف جارہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں نیتیکا ساہو (21) اور نیتیکا ٹھاکر (20) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سمرن ٹھاکر جو دو پہیہ گاڑی چلا رہی تھی، زخمی ہو گئی اور علاج کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا۔
پولیس نے ٹرک کو پکڑ لیا ہے۔ لیکن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ دونوں لڑکیوں کی لاشوں کا آج صبح گوٹیگاؤں سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا