صومالی فوج نے الشباب کے 47 شدت پسندوں کو کیا ہلاک

0
104

موغادیشو// صومالیہ کی مسلح افواج نے ملک کے وسطی حصے میں واقع صوبہ گلگودود میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے صومالی نیوز پورٹل موغا دیشو24 نے وزارت اطلاعات کے حوالے سے یہ اطلاع دی رپورٹس میں ہفتے کو بتایا گیا کہ وزارت نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران پانچ صومالی فوجی مارے گئے۔

واضح رہے کہ الشباب صومالیہ میں مقیم ایک جہادی شدتگ پسند گروپ ہے جس کا تعلق القاعدہ گروپ سے ہے۔ یہ گروپ صومالی حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کرتا ہے اور ملک میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن میں رکاوٹ ڈالتاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا