spot_img

ذات صلة

جمع

جے ایم ایف نے این سی ای آر ٹی کی کتاب میںشیعہ رہنما کے متعلق مواد کی مذمت کی

ایسی حرکتیں رواداری، ہمدردی اور تنوع کے احترام کے...

’’ویٹرینیرینز ضروری ہیلتھ ورکرز ہیں‘‘

ڈی اے ایچ جموں نے عالمی یوم ویٹرنری 2024...

لوک سبھا انتخابات 2024

جی ایچ ایس ایس راجوری میںسویپ بیداری پروگرام کا...

اخراجات کے مبصر نے راجوری میں انتخابی

اخراجات پر ای سی آئی کے ضوابط کے نفاذ...

عام لوگوں کو اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کرنے کی ترغیب دی جائے

تعلیمی زون سندر بنی میں کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کا انعقاد،تعلیمی امور پر ہوا تبادلہ خیال
وحیدہ آمین
راجوری ؍؍ زونل ایجوکیشن آفیسر سندر بنی نے سماگرا شکشا کے زیراہتمام زون سندر بنی کے بوائز ہائی اسکول سیوٹ میں کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب بی ایچ ایس سیوٹمیں منعقد ہوئی جس کا مقصد کمیونٹی ممبران کو مختلف کمیٹیوں بشمول ایس ایم سیز، ایس ایم ڈی سیز، وی ای سیز اور پی آر آئیزکے کردار کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تاکہ سرکاری سکولوں میں اندراج کو بہتر بنایا جا سکے اور اندراج کو فروغ دیا جا سکے۔ مقررین نے سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی جیسے مڈ ڈے میل پروگرام، مفت ٹیکسٹ بک، مفت یونیفارم اور طلباء کے لیے اسکالرشپ اس موقع پر تبادلہ خیال کیا۔وہیں کمیونٹی ممبران پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری سکولوں میں داخلہ کو فروغ دیں اور عام لوگوں کو اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کرنے کی ترغیب دیں تاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ عملے سے معیاری تعلیم حاصل کی جا سکے۔ اس موقع پرساگر رینا جونیئر اسسٹنٹ نے تقریب کی میزبانی کی، اور اس میں علاقے کے مختلف سکولوں کے عملے کے ارکان نے شرکت کی۔وہیں زونل ایجوکیشن آفیسر سندر بنی، سباش چندر شرما نے پروگرام میں شامل ہونے والے تماتم اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: