مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے آرٹس اینڈ سائنس کالج سرینگر کے زیر اہتمام’جشن نوروز‘تقریب کا انعقاد

0
118

کالج کے پرنسپل پروفیسر غضنفر علی خان کی رہنمائی میں منعقدتقریب میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی
محمد الطاف ثاقِب
سرینگر؍؍شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا ،مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج ،سرینگر کے زیر اہتمام ’جشن نوروز‘تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں کالج کے پرنسپل پروفیسر غضنفر علی خان کی رہنمائی میں منعقد’’تقریب جشن نوروز” میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اس دن کے متعلق مختلف مقررین کی گفتگوسماعت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ ڈاکٹر سیا ر نے انجام دیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر جنید احمد کوارڈینٹر شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا، مانو نے نوروز کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت اور اس پروگرام کے اغراض و مقاصد کا ایک مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے نظامت کے فرائض بھی انجام دیئے۔ وہیںڈاکٹر مقصود حسین اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ فارسی نے نوروز کی اہمیت اور’’ سفرہ ہفت سین ‘‘سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں جس میں ایران اور وسط ایشیا و مغربی ممالک میں نوروز کی رسومات وغیرہ اور خاص طور پر ہندوستان اور اس کی ریاست جموں و کشمیر میں نوروز کاجشن کس اہتمام سے کیا جاتا ہے ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پرپروفیسر غضنفر علی خان پرنسپل ،آرٹس اینڈ سائنس کالج مانونے اپنے صدارتی خطاب میں اس روز کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس روز کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔یہ دن ہمیں صبر اور علم کا درس دیتا ہے ہے کہ کس طرح ایک کامیاب اور معیاری زندگی گزارنے کے لئے ہمیں تکنیکی اور پیشہ ورانہ علم کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروفیسر موصوف نے شعبہ فارسی کے اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز آئیندہ بھی انعقاد کرنے کی تلقین کی۔ شعبہ فارسی ومطالعات کی طالبات نے بہار اور نوروز سے متعلقہ کشمیری ثقافتی نغمے بھی پیش کئے۔ اس موقعہ پر آرٹس اینڈ سائنس کالج مانو کے تمام تدریسیاور غیر تدریسی عملہ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ریسر چ اسکالرز اور دیگر تمام طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا