آہ سنیت کے افق سے ایک اور درخشاں ستارہ غروب

0
87

اہل سنت کی بیباک آواز خطیب شہیر مولانا عبدالرشید رضا نعیمی طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍اہل سنت کی بیباک آواز خطیب شہیر مولانا عبدالرشید رضا نعیمی طویل علالت بعد بتراہسپتال جموں میں زندگی کی جنگ ہار گئے مرحوم سواد اعظم جماعت اہل سنت کے معروف عالم دین واعظ وخطیب تھے چندہ ماہ قبل گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے دوران علاج ومعالجہ دس رمضان المبارک 1445ھ کو قضائے الٰہی سے داعی اجل کو لبیک کہہ کر احباب کو ہمیشہ داغ مفارقت دے گئے جس کو جماعت اہل سنت نے خطہ پیرپنچال کے لئے اک عظیم خسارہ قراردیا ہے مرحوم نے فارغ التحصیل کے بعد بہت دیر تک لورن جامعہ ضیاء الاسلام کی تعمیری وتعلیمی سرگرمیوں میں بے لوث خدمات پیش کیں بعدازاں مرکزی جامع مسجد مہنڈردارالعلوم امام سرہندی کے علاوہ ایک عظیم ادارہ کی تعمیرات کے منصوبہ کو شرمندہ تعبیر کرنے کا بیڑا اٹھایا جو قوم وملت کا ایک اثاثہ ہے جماعت اہل سنت صوبہ جموں کے عہدیداران ذمہ داران مجلس شوریٰ مجلس عاملہ اور عوام اہل سنت نے مرحوم کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے رب لم یزل سے بخشش ومغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے واضح رہے مرحوم نماز جنازہ بروز ہفتہ 12 رمضان المبارک 14455ھ مطابق 23 مارچ 2024ء کو آبائی شاہ پور نزد گلی پنڈی ادا کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا