لوک سبھا انتخابات 2024

0
53

جی ایچ ایس ایس راجوری میںسویپ بیداری پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
راجوری// گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راجوری میں آج یہاں ضلع الیکشن آفیسر، اوم پرکاش بھگت اور نوڈل آفیسر سویپ محمد اقبال کی رہنمائی میں سویپپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوڈل آفیسر سویپ نے انتخابی شرکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں سویپ سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے دوران طلباء کو ووٹ کی اہمیت اور جمہوری عمل میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
وہیں انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ووٹروں کی تعداد بڑھانے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔طلباء نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتخابی عمل کے بارے میں کئی سوالات پوچھے۔ انہوں نے فعال ووٹر بننے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کا عہد کیا۔ وہیںیہ پروگرام کامیاب رہا اور طلباء میں انتخابی شرکت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا