بین الاقوامی سرحد کے پرگوال سیکٹر پر

0
99

پاکستانی شہری کی لاش برآمد، صوبہ پنجاب کارہائشی
یواین آئی

جموں جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بین الاقوامی سرحد کے پرگوال سیکٹر کے کھور علاقہ میں ایک پاکستانی شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرگوال سیکٹر کے کھور علاقہ میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس اہلکاروں نے ہفتہ کی شام دیر گئے باغ نالہ کے نزدیک ایک عدم شناخت پاکستانی شہری کی لاش برآمد کی۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف نے لاش پرگوال پولیس پوسٹ کے حوالے کردی جس کے بعد قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو جموں کے میڈیکل کالج و اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوک پاکستانی شہری کے کپڑوں کی تلاشی کے دوران دو پنشن پاس بک اور بیس روپئے مالیت کی پاکستانی کرنسی کے نوٹ برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ دستاویزات کی بنیاد پر مہلوک شہری کی شناخت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پل بجوان کے رہنے والے رحیم بخش کے طور پر ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا