پچاس نئے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری

0
110

مقامات جولائی 2019 ءتک متعین کئے جائیں گے
لازوال ڈیسک

سرینگرمئی کی 29 تاریخ کو گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میںمنعقد ہوئی ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میںریاست میں 50نے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دی گئی۔ان میں سے 30نئے ڈگری کالج ایسے مقامات پر قائم کئے جائیں گے جو ابھی اعلیٰ تعلیم کی سہولیت سے محروم ہے،10نئے کالج خواتین کے لئے مخصوص ہوں گے ۔ اس کے علاوہ 8 پیشہ ور کالج اور 2 ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کالج قائم کئے جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے 52نئے کالجوں کو کھولنے کی منظوری دی ہے ۔ان میں سے 39 عارضی عمارتوں میں کام کر رہے ہیں۔یہ کالج رواں اور اگلے مالی سال کے دوران قائم کئے جارہے ہیں جن نئے 50کالجوں کو منظوری دی گئی ہے وہ ان 52کالجوں کے علاوہ ہے۔سرکا ر کے حکمنامے زیر نمبر 1462-GAD of 2018 بتاریخ 25-09-2018 کی رو سے تشکیل دی گئی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے 31 جولائی 2019ءتک مقامات کی نشاندہی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا