وکست بھارت سنکلپ یاترا جموں شہر میں دوسرے ہفتے میں داخل

0
14766

حکومتی خدمات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ جاری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سرکاری خدمات کو لوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کی ایک منفرد پہل وکشت بھارت سنکلپ یاترا (VBSY) جموں شہر میں آج دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔ VBSY کیمپ آج شہر کے قلب میں واقع راجندر پارک اور پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کئے گئے۔ ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر، خصوصی طور پر تیار کردہ IEC (انفارمیشن، ایجوکیشن، کمیونیکیشن) وین نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کے خاص طور پر جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میںمختلف پروگراموں، اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کی ۔آئی ای سی مہم کے تحت، مفت ہیلتھ چیک اپ، پی ایم اجولا یوجنا کے تحت ایل پی جی کنکشن جاری کرنے، نئے آدھار کارڈ جاری کرنے اور موجودہ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے موقع پر ہی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ نئے آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈز جاری کرنے اور پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت منظور شدہ قرضوں کو حاصل کرنے کے لیے جمیوٹیاں بھی آگے آئیں۔ اس موقع پر وکست بھارت سنکلپ نے حاضرین کو سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ملک بنانے کا عہد کرایا۔وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد 25 جنوری 2024 تک 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3,600 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں کا احاطہ کرنا ہے، جو ملک کے ہر ضلع کو چھوتی ہے۔ اس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر 2023 کو کیا تھا۔ اس کا مقصد صفائی، ضروری مالیاتی خدمات، بجلی، ایل پی جی سلنڈروں تک رسائی، ناقص، غذائی تحفظ، مناسب غذائیت اور قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال ،رہائش کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوام تک پہنچنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا