فاطمہ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ نے طلبہ کے امتحانات منعقد کروائے

0
185

ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے 2000 سے زائد بچوں نے کی شرکت
سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍ضلع پونچھ میں سرگرم فاطمہ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضلع بھر میں طلبہ و طالبات کے لئے ’اگنائٹڈ مائنڈ کنٹیسٹ‘کے عنوان سے ایک اہم مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جانکاری کے مطابق ضلع پونش کے مختلف سرکاری وار نجی سکولوں کے 2000 سے زیادہ طلباء و طالبات نے اس اہم مقابلے میں شرکت کی۔ ضلع بھر میں سورن کوٹ کے علاوہ منڈی، لورن، اڑائی، قصبہ پونچھ کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے علاوہ بانڈی چچیاں اور مضافات کے سبھی سکولوں میں امتحان مراکز قائم کئے گئے تھے، جس کے لئے انتظامیہ کی بھی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ چیئرمین ٹرسٹ سید امجاز شاہ نے اس حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد طلبہ کو ہونہار اور باصلاحیت بنانا ہے۔ اس بہترین اور روشن پہل کے لئے ضلع بھر کے عوام نے چیئرمین کی ٹرسٹ کی سوچ اور نظریہ کو خوب سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا