آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی ہار

0
244

سکاسٹ کشمیرمیں’جشن منانے‘کے الزام میں 7 کشمیری طلبا ء گرفتار
یواین آئی

سری نگر؍؍عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد غیر مقامی طلبا کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے الزام میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی گاندر بل کے 7 طلبا کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی گاندربل میں زیر تعلیم سات طلبا کو عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد غیر مقامی طلبا کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سکاسٹ کے وٹنری سائنس اور انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ میں زیر تعلیم سات طالب علموں کو غیر مقامی طلاب کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طالب علم نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی وہ بھی سکاسٹ میں زیر تعلیم ہے۔مذکورہ طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ملک کی حمایت کر رہا تھا اور میچ ختم ہونے کے بعد سات کشمیری طالب علموں نے بھارت کی حمایت کرنے پر اسے گالیاں دیں اور یہاں تک گولی مارنے کی بھی دھمکی دی۔شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایاکہ کشمیر ی طلبا نے میچ کے بعد پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے جس وجہ سے غیر مقامی طلبا میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔معلوم ہوا ہے کہ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد گاندربل پولیس نے سات کشمیری طلبا کے خلاف یواے پی اے کی سیکشن 13,505اور 506آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سات کشمیری طلاب کو باضابط طورپر حراست میں لیا گیا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار نے ’بی وی ایس سی‘ میں زیر تعلیم سات کشمیری طالب علموں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 19نومبر کو انڈر گریجویٹ ہوسٹل میں یہ واقع پیش آیا اور اس کے ایک روز بعد طلبا کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ طالب علموں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا