جنوبی اسرائیل میں فائرنگ حملے کے دوران ایک اسرائیلی ہلاک، دس زخمی : پولیس

0
34

لازوال ویب ڈیسک

تل ابیب، //اسرائیل کے شہر بیئرشیوا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی

ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر اتوار کے روز جنوبی اسرائیل میں پیش آیا ہے۔

http://www.uniurdu.com/

اسرائیلی طبی عملے کے مطابق اب تک ایک 25 سالہ خاتون کو مردہ حالت میں اس علاقے سے لے جایا جا چکا ہے۔ جبکہ 10 مزید افراد جو زخمی ہوئے ہیں انہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ یہ بات اسرائیل کے ایمرجنسی سروسز کے شعبے ‘میگن ڈیورڈ ایڈوم’ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے کو ہم ایک حملے کے طور پر سمجھتے ہیں اور یہ اسرائیل دشمنوں کی طرف سے دہشت گردی کی گئی ہے۔

خیال رہے اسرائیل کے اپنے حکام کے مطابق وہ اس وقت سات محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے۔ جبکہ اس کی کھلی جنگ غزہ کے علاوہ لبنان میں جاری ہے اور وہ دونوں جگہوں پر اب تک ہزاروں شہریوں کو ہلاک کر چکا ہے۔

اتوار کے روز کیا جانے والا فائرنگ حملہ ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جب حماس نے ایک ہفتہ پہلے اسرائیل کے بڑے تجارتی مرکز اور تجارتی شہر میں فائرنگ کر کے 7 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

سات اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل کو سب سے بڑے حملے کا سامنا 30 ستمبر کو منگل کے روز کرنا پڑا جب ایران نے 200 کی تعداد میں بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے تھے اور لاکھوں اسرائیلیوں کو زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپنا پڑا تھا۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کو بھی کئی گھنٹوں تک پناہ گاہوں میں چھپنا پڑا تھا۔

تاہم اسرائیل کو ایرانی حملے سے بچانے کے لیے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے جہازوں نے مدد کی تھی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا