پاکستان: کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی

0
63

لازوال ویب ڈیسک

اسلام آباد، // پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اتوار کی

رات ایک زور دار دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولیس نےدی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ ہوائی اڈے کی طرف جانے والے ایک چوراہے کے قریب ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

http://www.uniurdu.com/

پولیس افسر نے بتایا کہ کم از کم چھ افراد شدید جھلس گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ دھماکے کے بعد آگ نے کئی گاڑیوں اور آس پاس کے درختوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں نہیں تھی۔

پولیس، سیکیورٹی فورسز اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاموں میں تعاون کر رہی ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا