گورنر کو ایم سی ڈی میں ایلڈرمین کی تقرری کا حق ہے: سپریم کورٹ

0
95

نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی حکومت کی کابینہ کی مدد اور مشورے کے بغیر دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں 10 ‘الڈرمین’ کی تقرری کا حق ہے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے تقرری سے متعلق 3 اور 4 جنوری 2023 کے احکامات اور اس کے بعد کے گزٹ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کی دہلی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایم سی ڈی میں 10 نامزد ارکان کا تقرر کیا تھا۔
بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پارلیمنٹ نے قانونی طور پر لیفٹیننٹ گورنر کو ایلڈرمین کی تقرری کا حق دیا ہے۔
بنچ کی صدارت کر رہے جسٹس نرسمہا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت ایلڈرمین کی تقرری کے بارے میں اپنی رائے نہیں دے سکتی کیونکہ یہ اختیار لیفٹیننٹ گورنر کو دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ دہلی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی موضوع پر قانون بنا سکتی ہے۔
زیر بحث ایلڈرمین کی نامزدگی دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 (ڈی ایم سی ایکٹ) کی دفعہ 3(3)(بی)(i) کے تحت کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے مئی 2023 میں سماعت مکمل ہونے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا