کٹیہار میں دو بائک کے درمیان ٹکرمیں چار نوجوانوں کی موت

0
42

کٹیہار، 05 اگست (یو این آئی) بہار میں کٹیہار ضلع کے منیہری تھانہ علاقے میں پیر کو دو بائک کے درمیان تصادم میں چار نوجوانوں کی موت ہو گئی پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ساون کے تیسرے سوموارکے موقع پر دو بائک پر سوار چار نوجوان منیہری گھاٹ پر پانی بھرنے جا رہے تھے اس دوران کماری پور کجرا گاؤں کے قریب دو بائکوں کے درمیان تصادم ہوا  اس واقعہ میں چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت سورج کمار سنگھ اور کرشنا رام کے طور پر کی گئی ہے، جو کٹیہار ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے گاؤں اودامڑھیکا کے رہنے والے ہیں۔ دو دیگر نوجوان پورنیہ ضلع کے سرسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا