حکومت صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کر رہی ہے:وی شیواداسن

0
90

نئی دہلی 05 اگست ( یواین آئی ) ملک میں پریس کی آزادی اور صحافیوں پر حملوں اور ان کی آواز کو دبانے کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ایم کے وی شیواداسن نے وقفہ صفرکے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافیوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کی آزادی کے معاملے میں 180 ممالک میں ہندوستان 159 ویں نمبر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور سینکڑوں صحافی مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ صحافیوں کو کوئی سماجی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں مجیٹھیا ویج بورڈ کی سفارشات کے مطابق ادائیگی کی جا رہی ہے۔ مسٹروی شیواداسن نے کہا کہ صحافیوں کے انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا رہا۔ اچھا کام کرنے والے صحافیوں کو مناسب مراعات بھی نہیں دی جارہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا