سی اے پی ڈی کی جانب سے 2 اور 3 فروری کو خصوصی کیمپوں کا کیا جائے گا انعقاد

0
152

ای شرم پر اندراج شدہ مزدوروں کی نشاندہی کر بنائے جائیں گے راشن کارڈز: اسسٹنٹ ڈائریکٹر
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں محکمہ سی اے پی ڈی کی جانب سے 23 جنوری کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مکین و غیر مکین مزدور جن کا اندراج ای شرام پورٹل کے تحت ہوا ہے لیکن انکا آج تک راشن کارڈ نہیں بنا اور راشن نہ بننے کی وجہ سے انہیں این ایف ایس اے کا مفاد حاصل نہیں ہورہا ہے اور سپریم کورٹ نے انہیں اس اسکیم کے تحت لاکر اس اسکیم کا فائدہ دینے کا حکم دیا ہے۔اس حکم نامے کے وائرل ہوتے ہی افواہوں کے بازار گرم ہوگئے اور افواہیں پھیلنے لگیں کہ ” بنا ای شرام کارڈ کے اب راشن نہیں ملے گا ” اور ” نئے راشن کارڈ بن رہے ہیں ” لیکن جب ہم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سی اے پی ڈی وحید احمد ( جے کے اے ایس ) سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ معزز عدالت عظمی کے حکم کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے ای شرام پر رجسٹرڈ شدہ مزدور جو مکین ہو یا غیر مکین جن کے آج تک راشن کارڈ نہیں بنے اور انہیں این ایف ایس اے کا مفاد حاصل نہیں ہورہا ہے جن کی ایک فہرست محکمہ متعلقہ نے ہمیں دی ہے جس میں سے 6500 افراد کی نشاندہی کی جانی ہے جن کے لیے متعلقہ محکمہ کے اشتراک سے محکمہ سی اے پی ڈی ضلع پونچھ کی تحصیلوں میں 2 اور 3 فروری کو کیمپوں کا اہتمام کرنے جارہا ہے اور جن لوگوں کا آج تک راشن کارڈ نہیں بنا ہے یا وہ اپنے والدین کے راشن کارڈ میں آج تک نہیں رجسٹرڈ ہو پائے انکا اندراج کیا جائے گا اور انکے راشن کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی نئے راشن کارڈ عام طور پر نہیں بن رہے ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ای شرام کے بنا بھی آپ راشن لیتے رہیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنی ای کے وائی سی بھی جلد مکمل کرروا لیں کیونکہ 1 لاکھ 35 ہزار افراد کی ای کے وائی سی ہو چکی ہے اور فروری آخر تک اس کی معیاد ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہیکہ جو افراد بی پی ایل کے مستحق نہیں اور بی پی ایل وغیرہ میں ہیں تو وہ سرینڈر کریں تاکہ کوئی مستحق وہ راشن حاصل کر پائے جو پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت ملتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا