ضلع انتظامیہ گاندربل نے یوم شہداء پر 02 منٹ کی خاموشی اختیار کی

0
79

مختار احمد
گاندربل؍؍یوم شہداء کے موقع پر ضلع انتظامیہ گاندربل نے پوری عقیدت کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی اور قوم کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل گلزار احمد اور دیگر افسران و اہلکار منی سیکرٹریٹ کے لان میں جمع ہوئے اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ واضح رہے یوم شہدا ہر سال 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا