لازوال ڈیسک
کرگل// گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل نے پانچویں سمسٹر کے طلباء کے لیے 03 سے 05 اکتوبر 2024 تک تین روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔یہ دورہ فزکس اور کیمسٹری کے شعبہ جات کے پانچویں سمسٹر کے طلبائ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ ان کے سائنسی علم میں اضافہ ہو اور جدید سائنسی آلات کے ساتھ پہلا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔وہیںیہ دورہ 3 اکتوبر کو جی ڈی سی کارگل سے لداخ یونیورسٹی کے تارو کیمپس کے لیے روانہ ہوا۔ اگلے دن، طلبا ء نے سی آئی ایس آئی سی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایکسرے ڈفریکشن سمیت مختلف سائنسی آلات کے حوالے سے ماہرین سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔
https://www.kargilcollege.net/
وہیںڈاکٹر ابراہیم یوسف، پی ایچ ڈی ارضیات نے ایکس آر ڈیمشین کے آپریشن اور فعالیت کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ پروجیکٹ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر نیلزا اوڈز، پی ایچ ڈی اور اپلائیڈ جیولوجی سے لامو ڈولما نے بی ای ٹی اور اے اے ایس آلات کے کام پر تبادلہ خیال کیا۔مزید برآں، زولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین نے جینوم کی ترتیب، پی سی آر مشینوں، مائیکرو سینٹری فیوجز، اور جیل الیکٹروفورسس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سٹینزین پاسنگ نے ریموٹ سینسنگ کے بارے میں تفصیلی بصیرت فراہم کی، بشمول درجہ حرارت اور نمی کے سینسرز کا استعمال جو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔مزید برآں، طلباء نے بعد میں پانی کے معیار کے تجزیہ کے لیے شی، سپیٹک، ساسپول، اور الچی میں قریبی ندیوں اور آبی ذخائر سے پانی کے نمونے جمع کیے تھے۔آخری دن، طلبائ نے اس سہولت کے سائنسی اور انجینئرنگ پہلوؤں کے بارے میں جاننے کے لیے الچی (نیمو-باسگو) ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا دورہ کیا۔