پی او جے کے وستھاپت سیوا سمیتی جموں وکشمیر نے پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

0
32

وید مندر کمپلیکس میں کمیٹی کے دفتر میں اہم اجلاس کا کیا گیا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پی او جے کے وستھاپت سیوا سمیتی جے اینڈ کے کے زیراہتمام، وید مندر کمپلیکس میں کمیٹی کے دفتر میں ایک میٹنگ بلائی گئی جس میں پی او جے کے کے پناہ گزینوںسے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر دیپک کپور اور ارون چودھری (سمیتی کے صدر اور جنرل سکریٹری) نے کی جنہوں نے انتظامیہ سے اپنی کالونیوں کو ریگولرائز کرنے، مالکانہ حقوق، انخلا کرنے والے/کسٹوڈین کے املاک کے حقوق کے حوالے سے کمیونٹی کے زمین کی الاٹمنٹ کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی پرزور اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ریلیف اور بحالی کمشنر کے ذریعہ پی او جے کے کے بے گھر افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ امداد کے عمل کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح کی اپیلوں کا مقصد عام لوگوں میں ان متعلقہ مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جو آج تک حل نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے اجلاس میں سمیتی کے تمام ایگزیکٹو ممبران اور مشیروں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا