سونمرگ میں 17 سے 20 فروری تک قومی سنو شو چمپین شب کا انعقادہوگا

0
55

مختار احمد
گاندربل؍؍ سونمرگ میں 17 سے 20 فروری تک سنو شو چیمپیئن شپ کا انعقاد۔سیاحتی مقامی سونمرگ میں سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے ایک پہل کے تحت 17 سے 20 فروری تک سونمرگ میں 8ویں قومی سنو شو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی کھیلاڑیوں کی شرکت کی توقع ہے۔اس چمپین شب کے انعقاد کے لئے سونمرگ میں تیاریاں شروع کی گئیں ہیں واضع رہے ضلع سے تعلق آبادی کا کافی عرصے سے یہ ڈیمانڈ تھی کہ گلمرگ کے طرز پر سونمرگ میں بھی سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ سونمرگ میں سیاحت کو مزید توسیع ملے جس سے مقامی ہوٹلوں اور بے روز گار افراد کو آمدنی میسر ہوجائے۔ ذرائع کے مطابق اپریل مئی میں زیڈ موڈ ٹنل کے مکمل ہونے سے سونمرگ تک سال بھر ہر موسم میں آسان رسائی ممکن ہوجائے گی اور سونمرگ سرمائی کھیلوں کے لئے قومی اور بین اقوامی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا