سعودی عرب میں سیاحتی ویزے جلد جاری ہوں گے

0
216

ریاض،18جولائی(یو این آئی) سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔
سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، اس وقت ہمارے پاس تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں جو اس شعبے کی ترقی کیلئے تندہی سے مصروف عمل ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ رواں سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں شعبہ سیاحت کے ذریعے آمدنی میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ سیاحتی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا