فلسطینی سفیر کے قونصلر کی شیخ ابوبکر احمدسے ملاقات

0
0

جنگ کی موجودہ صورتحال اور فلسطین کی تشویشناک کی طرف توجہ مبذول کرائی

عبدالکریم امجدی

ٖفلسطینی سفیر کے نمائندہ اور سفارت خانے کے سیاسی اور میڈیا قونصلر ڈاکٹر عبدالرزاق ابو جاسر نے آج یہاں مرکز الثقافۃ دورہ پر گرانڈ مفتی آفانڈیا شیخ ابوبکر احمد سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر فلسطینی سفیر کے

http://www.markazonline.com/

قونصلر نے شیخ ابوبکر کی توجہ مغربی ایشیا میں پھیلی ہوئی جنگ کی موجودہ صورتحال اور فلسطین کی تشویشناک صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرائی،انہوں نے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں پر تشدد، اسپتالوں اور اسکولوں کی تباہی پر افسوس جتایا۔قونصلر نے فلسطین میں قیام امن اور آزاد ریاست بننے کے لئے مداخلت پر زور دیا۔شیخ ابوبکر نے انہیں یقین دلایا کہ ہندوستانی برادری ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے،اس سلسلہ میں مثبت موقف اختیار کرنے کے لئے کئی بار وزیر اعظم سے بات چیت کی۔شیخ نے کہاکہ اس سلسلہ میں میلاد کانفرنس میں فلسطین میں عام شہریوں کے قتل کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔قونصلرنے شیخ ابوبکر احمد کا فلسطین کے تئیں اظہار ہمدری اور دعا کے لئے شکریہ ادا کیا۔
فوٹو کیپشن: فلسطینی قونصلر ڈاکٹر عبدالرزاق ابوجاسر نے مرکز الثقافۃ میں شیخ ابوبکراحمد سے ملاقات کی۔

http://Lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا