بائیڈن کو ایک اور صدمہ، اہم رہنماء ساتھ چھوڑ گئے

0
209
لاس ویگاس،18جولائی(یو این آئی) امریکی صدارتی انتخابات کی آمد سے قبل صدر بائیڈن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈیموکریٹ اکثریتی رہنما سینیٹر چک شومر بھی صدر بائیڈن کاساتھ چھوڑ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چک شومر نے صدر بائیڈن سے ملاقات کے دوران صدارتی مہم ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیموکریٹ اکثریتی رہنما سینیٹر چک شومر کا بائیڈن سے کہنا تھا کہ الیکشن سے دستبردار ہونا امریکہ اور ڈیموکریٹ پارٹی کیلئے بہتر ہو گا۔
سینیٹرچک شومر نے ڈیلاوئیر میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔ جبکہ کانگریس میں ڈیموکریٹ پارلیمانی لیڈر حکیم جیفریز بھی صدر بائیڈن سے خوش نہیں ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کے صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، انتخابی سرگرمیاں روک دی گئیں، انہوں نے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، صدربائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے سول رائٹس تنظیم کی منتظم کو فون پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا