اکھنور بس سڑک حادثے پر الحاج محمد فرید پھامبڑا کا اظہار افسوس

0
162

کہاٹریفک پولیس انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے،انسانی جانوں کا نقصان ناقابل برداشت
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی سماجی کارکن الحاج محمد فرید پھامبڑا نے اکھنور بس سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے ٹریفک انتظامیہ کی طرف سے آئے روز دعوے کیے جاتے ہیں کہ سڑک حادثات میں روک تھام کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک انتظامیہ کے یہ سب دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ موصوف نے کہا کہ ٹریفک پولیس گاڑی ڈرائیورں سے صرف انٹری کے نام ناجائز وصولی کرنے مصروف ہے۔ اور یہ اکھنور بس سڑک حادثے بھی انٹری وصولی کا ہی نتیجہ ہے۔ ایک بس میں نوے سے بھی زائد سواریوں کا ہونا ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کو ثابت کرتا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ سڑک حادثات میں کمی لانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ موصوف الحاج محمد فرید پھامبڑا نے اکھنور بس سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے گھر پہنچ ہو سکھیں۔
الحاج موصوف نے جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک انتظامیہ میں تائینات ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو اپنے منصب میں کوتاہی برتتے ہیں اور اکھنور بس حادثے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا