بی جے پی کارکن ہونے کا مطلب ہے قوم اور سماج کی ذمہ داری کو نبھانا:رویندر رینا

0
96

بی جے پی نے ادھم پور-ڈوڈہ پارلیمنٹ مینجمنٹ کمیٹی اوردونوں پارلیمانی حلقوں کے کور گروپس کا اجلاس منعقد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ صدر، جموں و کشمیر بی جے پی رویندر رینانے اشوک کول، جنرل سکریٹری (تنظیم)، جموں و کشمیر بی جے پی کے ہمراہ پارٹی ہیڈ کوارٹر، جموں میں ادھم پور-ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پرڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت ،سنیل شرما، جنرل سکریٹری، ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی نے بھی ڈائس شیئر کیا اور اجلاس سے تبادلہ خیال کیا۔وہیںرویندر رینا نے میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اْدھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ انتخابی انتظامی کمیٹی کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکن انتخابات کے دوران علاقے کے انتہائی ناگفتہ بہ حصوں میں پہنچ گئے تھے تاکہ ووٹ حاصل کرنے اور پارٹی کے ایم پی امیدوار کی حمایت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ مضبوط کیے جاسکیں۔
رینا نے کہا کہ بی جے پی کارکن ہونے کا مطلب ہے قوم اور سماج کی ذمہ داری کو نبھانا اور انہوں نے ان پارلیمانی انتخابات میں اپنی لگن کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے پہلے اور الیکشن کے دوران پارلیمانی حلقہ میں موجودہ ایم پی کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ان کی گراؤنڈ ورک کے نتیجے میں پارلیمانی انتخابات 2024 میں بی جے پی کے حق میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوئی ہے۔
اس موقع پراشوک کول نے میٹنگ میں الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ ادھم پور-ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں پارلیمانی انتخابات 2024 کے دوران کام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انتظامی کمیٹی کے اراکین کو اپنے تجربات سے آگاہ کرنے کے لیے آمادہ کیا اور مختلف مخصوص شعبوں کی نشاندہی کی جن میں جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے دوران پارٹی کو مزید حمایت حاصل کرنے کے لیے پارٹی کیڈر کو مزید کوششوں کی ضرورت ہوگی۔بعد ازاں شام میں، رویندر رینا، صدر، جموں و کشمیر بی جے پی، اور اشوک کول، جنرل سکریٹری (تنظیم)، ڈاکٹر نریندر سنگھ، نیشنل سکریٹری، بی جے پی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، یونین ایم او ایس، جوگل کشور شرما، ایم پی، سنیل شرما کے ساتھ جموں ریاسی اور ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقوں کے کور گروپس کے مشترکہ اجلاس سے تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا