کیشو چوپڑا نے ریہاڑی میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

0
225

102 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا ۔مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیشو چوپڑا نے 79ویں مفت آنکھوں کی جانچ/چیک اپ، آیوشمان بھارت، پردھان منتری وشوکرما اسکیم اور ڈومیسائل رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد بے بی کیٹررس ریہاڑی جموں میں کیا، یہ کیمپ سود آئی سنٹر (اگروال ہسپتالوں کی ایک یونٹ) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔اس موقع پر 102 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا جس میں ڈاکٹر اویتیش کمار ایم ایس آئی سرجن کی سربراہی میں ایک ٹیم کے ذریعہ ریفریکشن، این سی ٹی، اے آر چیک اپ، ویژن چیک اپ اور مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کیشو چوپڑا نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر قابل رسائی آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے، ہم ضرورت مند طبقوں کے معیار زندگی کو مجموعی طور پر بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سمویدناکمیونٹی کو واپس دینے میں یقین رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا