ایگزکیوٹیو کونسلر ذاکر حسین موسم سرما کے رہائشی تدریسی ہاسٹل کی سہولیات کا معائنہ کیا

0
148

تمام ہاسٹلوں میں طلباء اپنے پری بورڈ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ایگزیکٹو کونسلر، اسکول ایجوکیشن، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ذاکر حسین نے چیف ایجوکیشن آفیسر، کرگل کے ہمراہ، اتوار کو رات کے وقت موسم سرما کے رہائشی تدریسی ہاسٹل کی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کرگل کے گورنمنٹ ڈگری کالج کا معائنہ کیا جہاں گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بارسو کے طلباء کے لیے رہائشی ہاسٹل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس وقت ہاسٹل میں 21 لڑکیوں سمیت 61 طلبہ مقیم ہیں۔ای سی نے گورنمنٹ ہائی اسکول چوسکور کا بھی دورہ کیا جہاں کربتھنگ میں ایک نجی رہائشی عمارت میں رہائشی ہاسٹل کی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں طلباء ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ای سی ذاکر نے گورنمنٹ بوائز ہائر اسکنڈری اسکول بارو کا بھی دورہ کیا، جہاں ہاسٹل میں 60 طلباء کو رکھا گیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول منجی کا دورہ کیا، جہاں 27 لڑکیوں سمیت 43 طلباء اس وقت ہاسٹل میں مقیم ہیں۔واضح رہے تمام ہاسٹلوں میں طلباء اپنے پری بورڈ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، ایگزیکٹو کونسلر نے طلباء سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، جس میں ہیٹنگ کے انتظامات، مینو، علاج ، اور ٹیچنگ فیکلٹی کی حاضری شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا