شیخ ریاض احمدنے اتل ڈلو کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی کا خیر مقدم کیا

0
438

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر اسٹیٹ پنشنرز ویلفیئر فیڈریشن/سینئر سٹیزن سول سوسائٹی جموں وکشمیرنے اتل ڈلو کو جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔واضح رہے جموں و کشمیر اسٹیٹ پنشنرز ویلفیئر فیڈریشن/سینئر سٹیزن سول سوسائٹی جموں وکشمیر(ہند مزدور سبھا، ای -120 بابر روڈ، نئی دہلی اور آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ فیڈریشن، دت بھون نئی دہلی سے وابستہ ہے۔اس سلسلے میں شیخ ریاض احمد،سینئر نائب صدر،جے کے پنشنرز ویلفیئر فیڈریشننے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ اتل ڈلو کو جموں اور کشمیر یونین ٹیریٹری کے چیف سکریٹری کے طور پر تعینات کی گیا ہے جن کا ہم پرتپاک استقبال کرتے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ اہم کردار سنبھال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتل ڈلو کی بطور چیف سکریٹری تقرری جموں و کشمیر یوٹی کے لیے موثر حکمرانی اور موثر انتظامیہ کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ وہ انتظامیہ کو مزید بلندیوں کی طرف رہنمائی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے شہریوں کی فلاح و بہبود اور خواہشات تمام اقدامات میں سب سے آگے ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا