آئی ایس ایل 8 کے بقیہ میچوں کے لیے ترمیم شدہ شیڈول جاری

0
0

مڈگاوں،//فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (ایف ایس ڈی ایل) نے بدھ کو ہندوستان کے مقبول فٹ بال ٹورنامنٹ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے بقیہ میچوں کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا۔
گزشتہ ماہ کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تمام میچز کو نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق ایف سی گوا اور چنئیین ایف سی کے درمیان 9 فروری کو پہلا میچ کھیلا جائے گا، جبکہ پی جے این اسٹیڈیم میں سات مارچ کو اے ٹی کے موہن بگان اور جمشید پور ایف سی کے درمیان لیگ کا آخری میچ ہوگا۔
آئی ایس ایل نے ایک بیان میں کہا، "ایف ایس ڈی ایل نے آج انڈین سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے 25 میچوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا، جو 9 فروری سے کھیلے جائیں گے۔ نظرثانی شدہ شیڈول میں ان میچوں کو بھی شامل کیاگیا ہے جو جنوری میں ملتوی ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ملتوی کئے گئے پانچ مقابلوں کوشامل کرنے کے لئے تین اضافی دن دومقابلے کھیلے جائیں گے جو ہفتہ (19 فروری، 26 فروری، 5 مارچ) کوکھیلے جائیں گے۔ ٹیموں میں کورونا انفیکشن کے معاملات کے سبب یہ میچ ملتوی کئے گئے تھے۔ انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے کیرالہ بلاسٹر ایف سی، اے ٹی کے موہن بگان اورجمشید پور ایف سی میں سامنے آئے تھے۔
لیگ سیزن کے آخری پانچ ہفتوں میں کئی ٹیمیں ٹاپ پوزیشن کے لیے چیلنج پیش کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی 2023 اے ایف سی چیمپئنس لیگ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع بھی داؤ پرہوگا۔
ایف سی گوا نے بھی بدھ کو اپنے آخری پانچ لیگ میچوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا۔ اس کے تحت ایف سی گوا 9 فروری کو چنئیین ایف سی، 15 فروری کو اے ٹی کے موہن بگان، 19 فروری کو حیدرآباد ایف سی، 26 فروری کو ممبئی سٹی ایف سی اور 6 مارچ کو کیرالہ بلاسٹرز ایف سی سے کھیلے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا