مڑاہ کلالی میں راشٹریہ رائفل بٹالین کا راشٹریہ گجروبکروال سمودھائے مورچہ کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال

0
0

انسداد دہشت گردی ,نامساعد حالات بدلنے اور فوج کا بھرپور تعاون کرنے میں بہادر عوام کا کارنامہ قابل ستائش: فوجی ترجمان
منظور حسین قادری
سُرنکوٹ ؍؍نامساعد حالات میں عالمی ذرائع ابلاغ کی سرخیاں بننے والا خطہ مڑہ کلالی,ہل کاکا جہاں کے قبائلی گجر بکروال مرد وخواتین نے حالات سے تنگ آکر حب الوطنی کے جذبہ کا بین الثبوت پیش کرتے ہوئے ڈیفینس کمیٹیاں تشکیل دے کر اپنے ملک وملت کا تحفظ کیا جو کہ مرکزی سرکار اور بھارتی فوج خوب جانتی ہے وہیں طاہر فضل کیقیادت میں عوام مڑھ نے عسکریت پسند کارروائیوں پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔جس کا اعتراف رمیو فورس کی اعلیٰ کمانڈ نے ہر موڑ پہ کیا سنگلاخ برف پوش علاقہ کلالی مڑہ میں راشٹریہ رائفل بٹالین کا راشٹریہ گجروبکروال سمودھائے مورچہ کے ساتھ نتیجہ خیز ثمرآور تبادلہ خیالات ہوئے اس دوران فوجی ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ,نامساعد حالات بدلنے اور فوج کا بھرپور تعاون کرنے میں بہادر عوام کا کارنامہ قابل ستائش ہے کہ مڑہ کلالی کی عوام نے جان ہتھیلی پر رکھ اپنا اور ملک کا دِفع کیا اور وہیں عوام نے کہا کہ اس سب کے باوجود مڑہ ,ہل کاکا میں بنیادی سہولیات تک فراہمی نہیں علاقہ کی جاذب نظری,قدرتی حسن سے مالامال فلک بوس پہاڑ,سرسبزوشاداب میدان,پانی کی جھیلیں ,جھرنے آبشار,سدا بہار جنگلات جو سیاحت کا انمول قدرتی خزانہ ہے وہ اب تلک حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے ,ندی ,نالوں میں ہمہ وقت جاری پانی پر مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس تعمیر کرکے علاقہ کو روشن کیا جاسکتا ہے تعلیم وطب کے شعبہ جات میں بھی علاقہ کافی پسماندگی کا شکار ہے عوام نے کہا کہ گورنر انتظامیہ اور مرکزی سرکار کو اس طرف توجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا