احتیاط:سیلفی کاجنون جان لیواہے

0
0

رام بن کے کرول میں سلفی اٹھانے کے دوران دو افراد دریائے چناب میں غرق
مشکوراحمد

رام بن؍؍جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے کرول علاقے میں جمعے کے روز دو افراد سلفی اٹھانے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئے۔ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے کرول علاقے میں جمعے کے روز ایک شخص اپنی گاڑی سے اتر کر ایک چٹان پر سلفی اٹھانے گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ چٹان سے پھسل کر دریائے چناب میں ڈوب گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں بیٹھا اس کا ساتھی اس کو بچانے کے لئے دوڑا تو وہ بھی غرقآب ہوگیا۔ان دونوں کو کسی عینی شاہدنے ڈوبتے ہوئے دیکھا ہے جب یہ خبر جموں کشمیر پولیس کو لگی تو جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس انڈین آرمی تمام این جیوز نے ریسکیو شروع کیا لیکن دونوں کی ڈیڈ باڈی ابھی تک نہیں مل پائی اور ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما اور ایس ایچ او رامبن سندیپ چاڑک کی سربراہی میں بڑے پیمانے پر بچائوآپریشنکیا گیا ۔ایک پولیس افسر نے لاپتہ دونوں کی شناخت منجیت سنگھ ولد دلجیت سنگھ اور جتندر سنگھ ولد منگل سنگھ کے طور پر کی ہے، دونوں امرتسر پنجاب کے رہنے والے ہیں۔ جب یہ رپورٹ درج کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا