سینکڑوں علماء و عوام کی نماز جنازہ میں شرکت
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍مولانا محمد ابراہیم مصباجی نائب صدر المدرسین دارالعلوم رضویہ سلطانیہ و نائب امام جامع مسجد سرنکوٹ کی والدہ جمعہ کے روز رضا الہی سے وفات پا گئیں۔ مرحومہ نیک سیرت اور صوم و صلاۃ کی پابند تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ کے روز انکے آبائی گائوں بچیاں والی میں قائداہلسنت مولاناسید بشارت رضوی نے ادا کروائی اور پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیاگیا۔ اس موقع پر سینکڑوں علماء و مفتیان کرام حفاظ کرام و سیاسی اور سماجی حضرات شریک ہوئے علماء کرام میں مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی، مولانا مدثر قادری، مولانا حافظ عبدالمجید مدنی، مولانا قاسم قادری، مولانا قاری عبد المصطفی، مولانا عبدالمجید قادری، مولانا محمد اشرف نعیمی، مولانا داؤد احمد اشرفی، مولانا ولایت مصباحی، مولانا قاری محمود نعیمی، مولانامحمداسماعیل، مولانا محمد اسلم، مولانا جاوید رضا نعیمی، مولانا شوکت نوری، مولانا عبدالرشید، مولانا ارشاد احمد قادری، حافظ سجاد نعیمی، مولاناحافظ نصیر احمد نقشبندی، مولانا ریاض، مولانا سیدمدثرحسین،مولانا ایوب بھٹی کے علاوہ کثیر تعدادا میں علمائکرام اور سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی۔